ایشیاء کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیاء کپ
Loading...

ایشیاء کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی2017ء کے بعد روایتی حریفوں کا آج پہلی مرتبہ سامنا ہوگا،پاکستان کےاس وقت کے کپتان توآج کے میچ میں بھی برقرار ہیں لیکن بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Loading...

قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں فاتح رہا ہے جب کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔a

(Visited 4 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں