ایشیاء کپ: پاک بھارت ٹاکرا، 15 اوورز کے بعد کی صورت حال

ایشیاء کپ
Loading...

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے 15 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں، اس وقت شعیب ملک اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بھنویشور کمار نے پہلا اوور کرایا، امام الحق 2 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھونیشور کمار نے 5 ویں اوور میں فخر زمان کو بھی آؤٹ کر دیا، فخر زمان 9 گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بڑے مقابلے میں دونوں اوپنرز کی کارکردگی مایوس کن رہی اور 3 کے مجموعی سکور پر دونوں پولین واپس لوٹ گئے۔

Loading...

گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں