ایشیاء کپ: پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف مشکلات کا شکار

ایشیاء کپ
Loading...

ایشیاء کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے 24.4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے ہیں، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بھنویشور کمار نے پہلا اوور کرایا، امام الحق 2 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھونیشور کمار نے 5 ویں اوور میں فخر زمان کو بھی آؤٹ کر دیا، فخر زمان 9 گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بڑے مقابلے میں دونوں اوپنرز کی کارکردگی مایوس کن رہی اور 3 کے مجموعی سکور پر دونوں پولین واپس لوٹ گئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو 47 سکور بنا کرکلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ابتدائی دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا اور پاکستان کا اسکور 85 رنز تک پہنچایا۔
بھارت کے اہم باؤلر ہردک پانڈیا اٹھارویں اوور میں انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بری خبر ہے۔

Loading...
(Visited 10 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں