نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر لاہور پہنچ گئے

نواز شریف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر  لاہور پہنچ گئے۔

ہائی کورٹ سے رہائی کا حکم ملتے ہی، میاں شہباز شریف، جنید صفدر اور دیگر رہنماء اڈیالہ جیل پہنچے، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

نواز شریف کی رہائی کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی، مرتضی عباسی، مئیر سردار نسیم خان سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی۔

میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے حکم کے بعد لیگی کارکنوں نے خوشیاں منانا شروع کی، مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان نے جیل کے باہر جمع کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ رہائی کے احکامات (روبکار) اڈیالہ جیل لے کر پہچے تھے، جس کے بعد تینوں کو رہا کردیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور ان کی صاحبزادی اور داماد کی سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔

(Visited 6 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

Adyala jail, Captian Safdar, Main Nawaz Sharif, Maryam Nawaz, Rawalpindi,

اپنا تبصرہ بھیجیں