ایشیاء کپ: پاکستان کی جانب سے بھارت کو جیتنے کے لیے 163 رنز کا ہدف

ایشیاء کپ
Loading...

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیاء کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 162 رنز بنا کت آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بلے بازوں نے اہم میچ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بھنویشور کمار نے پہلا اوور کرایا، امام الحق 2 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھونیشور کمار نے 5 ویں اوور میں فخر زمان کو بھی آؤٹ کر دیا، فخر زمان 9 گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بڑے مقابلے میں دونوں اوپنرز کی کارکردگی مایوس کن رہی اور 3 کے مجموعی سکور پر دونوں پولین واپس لوٹ گئے۔

Loading...

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو 47 سکور بنا کرکلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ابتدائی دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا اور پاکستان کا اسکور 85 رنز تک پہنچایا۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز ہیں جو کیدار جادھو کی گیند پر 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی اننگز کو سہارا دینے والے شعیب ملک 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی آصف علی ہیں جو 9 سکور بنا کر جادھو کا شکار بنے۔ شاداب خان 8 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 21 رنز بنا کر جسپریت بھمرہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حسن علی بھنویشور کمار کی گیند پر آسان کیچ دے کر پولین واپس لوٹے انہوں نے مجموعی سکور میں صرف 1 رن کا اضافہ کیا۔

بھارت کے اہم باؤلر ہردک پانڈیا اٹھارویں اوور میں انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بری خبر ہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں