سابق فرانسیسی صدر سرکوزی گرفتار

سرکوزی کے خلاف لیبیا کے سابق لیڈر معمر قذافی سے انتخابی مہم کے لئے غیر قانونی طور فنڈ لینے کے الزامات پر عدالتی تحقیقات 2013 میں شروع کی گئی تھیں
سرکوزی کے قریبی ساتھی اور سابق فرانسیسی وزیربرائیس ہورٹفیوکس کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی‘ سرکوزی2007ء سے2012ء تک صدر رہے
پیرس: فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی انتخابی مہم کے لئے غیرملکی فنڈنگ استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لئے گئے۔فرانسیسی جوڈیشری کے حکام کے مطابق سابق صدر نیکولس سرکوزی کو عدالتی حکم کے تحت گزشتہ روز 2007 کے انتخابات کے لئے مہم کے دوران لیبیا سے فنڈ لینے کے الزامات کی پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا۔سرکوزی کے خلاف لیبیا کے سابق لیڈر معمر قذافی سے انتخابی مہم کے لئے غیر قانونی طور فنڈ لینے کے الزامات پر عدالتی تحقیقات 2013 میں شروع کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق سرکوزی کے قریبی ساتھی اور سابق فرانسیسی وزیربرائیس ہورٹفیوکس کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی۔واضح رہے کہ سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ 2013 میں بھی نیکولس سرکوزی پرفرانس کی امیرترین خاتون سے مالی فوائد حاصل کرنے پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔سابق صدر پر کی جانے والی غیرقانونی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے الیکشن مہم کے دوران کئی مرتبہ فرانس کی امیرترین خاتون کے گھر دورہ کیا اوران سے غیرقانونی مالی فوائد حاصل کیے۔اس سے قبل 58 سالہ سرکوزی نے کئی موقعوں پر کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران صرف ایک مرتبہ مذکورہ خاتون کے گھر کادورہ کیا اور وہ ان کے شوہر سے ملنے کے لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں۔  کرپشن اورجعلی بھرتیوں کے الزام میں کے پی ٹی کے سابق چیئرمین جاوید حنیف گرفتار

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں