29اپریل کے جلسے کے انعقاد سے قبل ہی سیاسی مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ‘ جمشید چیمہ

jamshed-iqbal-cheema-aajkal

لاہور:تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی ،

29اپریل کے جلسے کے انعقاد سے قبل ہی سیاسی مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکمران خاندان نوشتہ دیوار پڑھ لے انہیں ملک و قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 136میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے ملک میں بادشاہت قائم کرکے عوام کو اپنی رعایا سمجھ رکھا ہے ۔

تاریخ میں پہلی بار طاقتور طبقات کا احتساب ہو رہا ہے جس سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہوتا ان کے چہروں کی ہوائیاں نہ اڑی ہوتیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسی وجہ سے شفافیت کے حامل لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید کئی نامور شخصیات پی ٹی آئی کاحصہ بنیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بیانیہ صرف اپنی کرپشن بچانے کی کوشش ہے جس میں یہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے ٗ کلبھوشن اس کا ثبوت ہے ٗ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل

اپنا تبصرہ بھیجیں