عالمی ادارے کاپاکستانی صحافیوں کے اغوا پراظہارتشویش ،صدر،نگران وزیراعظم،چیف جسٹس کو خطوط لکھ دیئے

صحافیوں

میڈیا پر قدغن سے معلومات تک رسائی کے لوگوں کے بنیادی حق کی بھی نفی ہورہی ہے، خطوط کا متن

لندن: آزادی صحافت کیلئے کام کرنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں صحافیوں کے اغوا اور چینلز کے بندش کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی آزادی کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا کی جانب سے قائم مقام وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس ، چیف الیکشن کمشنر،سینیٹ کے چیئرمین ،قائد حزب اختلاف اور سیاسی قیادت کو خطوط لکھے گئے ہیں۔

خطوط میں حالیہ عرصے میں صحافیوں کے اغوا کے واقعات اور میڈیا اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کے نشاندہی کی گئی ہے۔عام انتخابات سے قبل ایسے اقدامات کو آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر قدغن سے معلومات تک رسائی کے لوگوں کے بنیادی حق کی بھی نفی ہورہی ہے۔خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک میں آزادی صحافت کے لئے ماحول ساز گار بنایا جائے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  یمنی فوج نے الجوف میں تزویراتی اہمیت کا علاقہ آزاد کرا لیا، 21 ہلاک اور72سے زائد زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں