کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،ایک بچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،ایک بچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی
loading...

دشت کے علاقے میں مکان پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

 کوئٹہ معلومات کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

دوسری جانب آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشافات، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں