طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپس آرہی ہوں، نادیہ خان

طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپس آرہی ہوں، نادیہ خان

لاہور : اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ میں طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپس آرہی ہوں ،مسلسل کام کرتے ہوئے جب مجھے ذہنی تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے تو میں خود ہی اس سے بریک لے لیتی ہوں اور اسی لیے ٹی وی سے کبھی کبھی دور ہو جاتی ہوں ۔

نادیہ خان نے کہا کہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے تین روزہ سپیشل ٹرانسمیشن پیش کی جس میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور مجھے توقع سے بڑھ کر اس کا رسپونس ملا ۔

نادیہ خان  نے مزید کہا کہ مجھے بخوبی علم ہے کہ میرے چاہنے والوں کی بڑی تعداد مجھے ٹی وی شو اور ڈراموں میں دیکھنے کی خواہشمند ہے اور انکی یہ خواہش عنقریب پوری ہو رہی ہے۔

نادیہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کا معیار بھارتی ڈراموں کی نسبت بہت اعلیٰ ہے اور اسی وجہ سے بھارتی ٹی وی چینلز کے ڈراموں کی یلغار سے ہمارے ناظرین نے پیچھا چھڑا لیا ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شاہ رخ خان کا انوشکا شرما کے نام خوبصورت پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں