دنیا کے ایسے مقامات جس کو دیکھ کر آپ کے رونگھٹے کھڑے ہوجائیں گے

مقامات

دنیا میں بہت سے ایسے خوبصورت مقامات ہیں جو دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے ہیں مگر زمین پر کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں ، دنیا کے ایسے ہی چند دہشت ناک مقامات کی تصاویر دیکھ کر یقیناً آپ کی دلچسپی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ مناظر آپ کے دل کی دھڑکنیں تیز کردیں

 ہل آف کراسز، لتھوانیا(Hill of crosses)

یہاں عیسائی فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے زائرین بہت زیادہ تعداد میں آتے ہیں، جو یہاں آکر صلیب کانشان چھوڑ جاتے ہیں تاکہ ان کی خواہشات پوری ہوسکیں صلیب کا نشان خواہشات کو پورا کرنے کا نشان سمجھا جاتا ہے مگر مقامی روایات کے مطابق یہاں سب سے پہلے صلیب ایک کسان نے لگائی تھی جس کی بیٹی بہت بیمار تھی  اور اس نے اس کی صحتیابی کے لیے یہ صلیب لگائی تھی اور وہ جلد شفایاب بھی ہوگئی، جس کے بعد سے یہ روایت بن گئی۔

مقامات

اوکیگھارا فوریسٹ، جاپان(Aokigahara )

یہ جاپان کا سب سے زیادہ آسیب زدہ مقام ہے جو ماﺅنٹ فیوجی کے بیس میں واقع ہے، اس علاقے میں گزشتہ پچاس برس کے دوران ہزاروں خودکشیاں کی جاچکی ہیں، انتہائی گھنے درختوں نے اس علاقے کو حد سے زیادہ پرسکون بنا دیا ہے اور یہاں چھپ جانا بہت آسان ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہاں مشتعل روحیں گھومتی رہتی ہیں جو اس علاقے میں گم ہو کر موت کا شکار ہوجانے والے افراد کی ہیں یا جنہوں نے خودکشیاں کیں۔

مقامات

 ( ordos china ghost city)گھوسٹ سٹی اورڈوس کانگبشی، چین


اس شہر کو بھوت قصبہ کہا جاتا ہے جو کہ بڑھتی آبادی کے لیے تعمیر کیا گیا تھا مگر زیادہ قیمتوں اور معاشی مسائلکی وجہ سے بسایا نہیں جا سکا، مگر اب بھی یہاں کی آبادی بیس ہزار ہے مگر یہ شہر بیس لاکھ افراد کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس لیے آبادی کم ہونے کی وجہ سے اس شہر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بالکل خالی ہے یا آسیب زدہ ہے۔

مزید پڑھیں۔  متحدہ اپوزیشن کا پاور شو سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا ،مال روڈ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا!

پائن بیریز، نیوجرسی (Pine barrens)

دس لاکھ ایکڑ پر پھیلے اس پراسرار پائن بیرنز نامی علاقے کو متعدد حلقوں میں ایک افسانوی حیثیت حاصل ہے جن کے خیال میں پروں والا ایک عفریت گھومتا رہتا ہے جو اس جنگل میں رات کو آنے والے بدقسمت افراد کی روحوںکا شکار کرتا ہے تاہم یہ مافیا اور قاتلوں کے لیے لاشیں چھپانے کے لیے بھی مقبول مقام بھی ہے۔

loading...

مقامات

(Sppoted lake)اسپاٹڈ لیک، کینیڈا

یہ جھیل برٹش کولمبیا میں واقع ہے، جسے یہاں کے مقامی لوگ آسیب زدہ  قرار دیتے ہیں، اس کی عجیب شکل میگنیشیم، سلور اور دیگر معدنیات سے مل کر بنی ہے اور یہاں سیاحوں کو مقامی قبائل کے لوگ پانی کے قریب جانے نہیں دیتے، اسی لیے تصاویر کافی دور سے لی جاتی ہیں۔

مقامات

کاسانکا بیٹ فوریسٹ، زیمبیا (bat forest)

ہر سال ہالووین کے موقع پر وسطی زیمبیا کا آسمان تاریک پڑجاتا ہے کیونکہ اسی (80) لاکھ بڑی فروٹ چمگادڑیںکانگو سے ہر سال  ہجرت کرکے یہاں پہنچتی ہیں، ان کی آمد سے کاسانکا نیشنل پارک ہر طرف پرندوں کی پھڑپھڑاہٹ اور خون خشک کردینے والی آوازوں سے بھرجاتا ہے۔جو بہت خوفناک معلوم ہوتا ہے۔

مقامات

پویجلیا آئی لینڈ، اٹلی(Poglia island italy)

اس جگہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ایسے لوگ رہتے تھے جو طاعون کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کی روحیں تاحال یہاں بھٹکتی رہتی ہیں۔ یہاں ایک پاگل خانہ بھی تھا جو 1922 سے 1968 تک قائم رہا، جس کے بارے میں بھی افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہاں ڈاکٹر مریضوں پر تجربات کرتے تھے جبکہ چیف ڈاکٹر پاگل ہوکر ٹاور سے کود گیا تھا، اس واقعے کے بعد سے یہ جزیرہ اب تک ویران پڑا ہے

مزید پڑھیں۔  ایران نے امریکی صدر سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا

مقامات

ہویا فوریسٹ، رومانیہ (Hoya forest Romani)

رومانیہ میں تو برسوں سے ڈریکولا کی کہانیاں عام ہیں، مگر اس جنگل کو بھی ماورائی مقام سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ یہاں کے مقامی افراد کو خلائی طشتریاں اور دیگر عجیب وغریب واقعات نظر آنا ہے، ایسا مانا جاتا ہےکہ اس جنگل میں کچھ دیر رہنے واکوں کو الٹیاں، خارش اور سرچکرانے لگتا ہے۔

مقامات

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں