کائیلی جینز کم عمر میں کروڑ پتی خاتون کیسےبن گئی؟

کائیلی جینز
loading...

وہ کارڈیشیئن۔ کائیلی جینز فیملی کی کم عمر ترین  ترین وارث ہیں، ریئیلٹی ٹی وی سٹار ہیں، سوشل میڈئا سلیبریٹی ہیں، اور بزنس ویمن ہیں۔ان کا خاندان بہت مشہور ہے لیکن آج کل وہ انٹرنیت پر اپنے پورے خاندان وے زیادہ مشہور ہو گئی ہیں

کیپنگ اپ وڈ کارڈیشیئنز کی سٹار کائیلی جینر کی اس وقت عمر 20 سال ہے اور اس وقت ان  کل دولت 90 کروڑ ڈالر ہے۔ کائیلی جینز جلد ہی اپنے بل بوتے پر بننے والی دنیا کی پہلی کم عمر ترین ارب پتی نو جوان خاتون ہوں گی۔کارڈیشیئن فیملی کی نوجوان ترین رکن کائیلی نے تین سال پہلے میک اپ کے سامان کا کاروبار  شروع کیا تھا۔

کائیلی جینز کے مقابلے میں ان کی بہن کا رڈیشین ویسٹ ان کے مقابلے میں زیادہ مشہور ہیں اور انہوں نے اپنا کیریئر دس سال پہلے شروع کیا تھالیکن ان کی کل دولت 35 کروڑ ڈالر ہے۔لیکن کائیلی اتنی جلدی اتنی امیرکیسے ہو گئیں۔

   2015میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی کیونکہ انہیں اپنے قدرتی ہونٹ پسند نہیں تھے۔ اس کے بعد انھوں نے میک کا سامان بنانے کی اپنی کمپنی شروع کی اور اس کا نام کائیلی کاسمیٹکس رکھا۔

 ان کی کمپنی کی مصنوعات صرف آن لائن فروخت کی جاتی ہیں۔ان کی مصنوعات مشہور ہونے کی وجہ سے فورا فروخت ہو جاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی ماہرانہ انداز میں کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 11 کروڑ سے زیادہ فالور ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 34 سال کے درمیان ہیں۔

مزید پڑھیں۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیدیا

فوربز نے کائیلی کی کمپنی کے بارے میں بتایا کہ ان کے اوور ہیڈ اخراجات انتہائی کم ہیں۔ کائیلی جینز نے صرف 12 ملازم رکھے ہوئے ہیں جن میں سے صرف سات کل وقتی ہیں۔ دیگر تمام آپریشنز آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔

کائیلی جینز کی زیادہ تر اشتہاری مہمات سوشل میڈیا کے ذریعے مفت چلائی جاتی ہیں۔جس سے اخراجات نہیں ہوتے۔

کائیلی جینز کی والدہ اور مینیجر، کرس جینر نے اپنے سارے بچوں کے پیسوں کے معاملات خود سنبھالے ہوئے ہیں اور انھوں نے اس خاندان کو ارب پتی بنا دیا ہے۔ اس سب کے بدلے انھیں دس فیصد حصہ دیا جاتا ہے۔ جب کائیلی نے ہونٹوں کی کٹ متعارف کروائی اور ہو فوراً ہی بک گئیں ان کی والدہ کو بزنس کا موقع نظر آیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں