دو ہزار سال پرانا تابوت کھول دیا گیا

تابوت

مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود کے نکالا تھا جو دو ہزار سال پرانا تھا۔

دو ہفتے پہلے مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود نکالا تھا جو دو سال پرانا ہے۔اس تابوت سے تین ڈھانچے برآمد ہوئے اور ساتھ ہی ایک ناقابلِ برداشت بدبو آئی۔

کیا اس تابوت کے اندر کوئی خوفناک بلا چھپی ہے جو نکل کر سارے ملک یا پھر ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی؟

تابوت

محکمۂ آثارِ قدیمہ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے کہا: ‘تابوت کے اندر سے تین لوگوں کی ہڈیاں نکلیں، یہ بظاہر ایک خاندان کی مشترکہ تدفین لگتی ہے۔ بدقسمتی سے ممیاں اچھی حالت میں نہیں ہیں اور صرف ان کی ہڈیاں بچی ہیں
مصری اخبار الوطن کے مطابق انھوں نے تابوت کا ڈھکن دو انچ بھی نہیں اٹھایا تھا کہ تیز بدبو نے انھیں وہاں سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔بعد میں تابوت کھولنے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئیں اور فوجی انجینیئروں نے تابوت کا بھاری ڈھکن اٹھایا۔تابوت

تابوت کھولتے وقت علاقے کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔ کسی آفت کے ڈر سے نہیں، بلکہ اس خدشے کے پیشِ نظر کہ تابوت میں کوئی خطرناک گیس نہ ہو۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، ڈاکٹر یاسیمن راشد

اپنا تبصرہ بھیجیں