ہر پاکستانی کو اپنے گھر میں ایک درخت ضرور لگانا چاہیے ،ندا یاسر

پودے

میرے اور یاسر کے لگائے ہوئے پودے اب درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں

لاہور :  اداکارہ ندا یاسر کاکہنا ہے کہ میرے اور یاسر کے لگائے ہوئے پودے اب درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں ، ہم نے پودوں کو نشو نما اپنے بچوں کی طرح کی ہے اور ہمارے گھر کے باہر طویل قطار میں چھوٹے چھوٹے پودے لگائے تھے جو اب تن آور درخت کی صورت میں لوگوں کو سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ان کو آکسیجن بھی دے رہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے ۔

ندایاسرکا کہنا ہے کہ شوبز کے ساتھ باغبانی میرا اور یاسر کا شوق ہے ۔ میری تمام پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر میں ایک درخت ضرور لگائیں ۔ درخت لگانا بھی سنت ہے ۔

ننھے ننھے پودوں کو درخت کی شکل میں دیکھ کر ہمیں یہ احساس ہو رہا ہے کہ جیسے ہمارے بچے جوان ہو گئے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور کے تمام بل بورڈز اتارنے کا حکم جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں