آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
برج حمل
 اگست20   پیر۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔
برج ثور
 اگست20      پیر۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ نیا کام شروع کرنا نیک رہے گا۔
 
 
برج جوزا
 اگست20   پیر۔ بل اور ٹیکس وغیرہ کے سلسلے میں شریک کار سے تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ محنت و لگن ترقی کا پیش خیمہ ہوگی۔ کیرئیر میں اضافہ کا امکان ہے۔ 
 
 
برج سرطان
 اگست20 پیر۔ تعمیراتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ دوران گفتگو لفظوں کا استعمال سوچ سمجھ کرکریں۔ شخصیت میں نکھار آئیگا۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔
 
برج اسد
 اگست20   پیر۔ شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔غیر متوقع اخراجات پیش آسکتے ہیں۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ اخراجات آمدن سے زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
 
برج سنبلہ
 اگست20  پیر۔ گھریلو معاملات میں توجہ دیں۔ سرمایہ کاری میں حصہ لے سکیں گے۔ اِس سلسلے میں ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ ساکھ بحال ہوگی۔ 
 
برج میزان
 اگست20  پیر۔ مل جل کر کام کرنے سے کامیابی نصیب ہوگی۔ مشترکہ کوشش کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔ مالی معاملات میں منافع کا رجحان ہوگا۔ بغیر سوچے سمجھے معاہدے کرنے کا رسک نہ لیں۔
 
برج عقرب
 اگست20  پیر۔ دوران گفتگو الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔ اندرون خانہ دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جذبات پر قابو رکھیں۔ اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملے گا۔
 
 
برج قوس
 اگست20 پیر۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ مسائل بڑھیں گے ‘ ذاتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ 
برج جدی
 اگست20   پیر۔ شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ بہن بھائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ دوستوں سے اختلافات ہو سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
 
برج دلو
 اگست20   پیر۔ محنت رنگ لائے گی اور اہم کام مکمل ہونے سے فائدہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا جس سے مسائل میں کمی ہوگی ۔ آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔
 
 
برج حوت
 اگست20  پیر۔ سوچ مثبت رہے گی۔ جس سے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ جو مستقبل میں بہتر نتائج دے سکیں گے۔ آرٹ اور محبت سے متعلقہ معاملات میں دلچسپی بڑھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔
———————————————————————————

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں