قومی کپتان سرفراز احمد قربانی کے جانور خرید لائے

سرفراز احمد
loading...

کراچی :عید الاضحی میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مسلمانوں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آتی جارہی ہے

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے تیاری پوری کر لی اوردو بھاری بھرکم بیل گھر لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بیلوں کی تصاویر بھی شیئر کی جن میں وہ دونوں بیلوں کو پکڑے ہوئے نظر آئے جبکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کرکٹرز بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

کرکٹر مویشیوں کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنواتے رہے، قومی کپتان کا کہنا تھا سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مستحقین کو یاد رکھنا چاہیے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آئیں آپ کو دنیا کی سب سے چھوٹی بلی سے ملوائیں!

اپنا تبصرہ بھیجیں