عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہوں ٗ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مزید فتوحات اپنے نام کرینگے ٗ گفتگو


واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چمپئن راجر فیڈرر اور سربیا کے نوویک جوکووچ آمنے سامنے ہوئے ٗدونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست میچ دیکھنے کو ملا، فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

دوسری جانب راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر کا 150واں فائنل کھیلا اور اگر وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ان کے کیریئر کا 99واں ٹائٹل ہونا تھا، انہیں اس سے قبل سات مرتبہ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ نوویک جوکووچ نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مزید فتوحات اپنے نام کرینگے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عوام کو صحت کی معیاری اور ارزاں خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

اپنا تبصرہ بھیجیں