میاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفیکشن جاری

میاں شہباز شریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہو گا۔
خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

loading...

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان ٹیلی وژن نے باہم محبتیں ،اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لئے عید پر خصوصی ٹرانسمشن "عید اخوت" پیش کرنے کا اہتمام

اپنا تبصرہ بھیجیں