شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات پر بھارت رضامند

وزیراعظم عمران خان

نئی دلی: بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویز قبول کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے بریفنگ میں بتایا وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویز حکومت نے قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات نیویارک میں ہوگی جو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تہنیتی خط کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے

جب کہ وزیراعظم نے تجویز دی تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات طے کی جائے۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Comments

comments

Imran Khan, India, indian media, new delhi, Prime Minister, spokesperson Indian Foreign Minister,

اپنا تبصرہ بھیجیں