بھارتی فوج کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ٗ نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ٗ دو شہری شہید

پاک فوج کی جوابی کارروائی ٗ بھارتی توپیں خاموش ٗدفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا
اسلام آباد/نکیال: بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید ہوگئے جبکہ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارت کی 18 چوکیوں سے بلااشتعال فائر نگ کی گئی جس کے نتیجے میں 33 سالہ دل محمد ولد جان محمد اور 25 سالہ نفیسہ زوجہ کامران شہید ہوگئیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 ماہ کی بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں تھیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 26 سالہ صاحبہ زوجہ ماجد، چھ ماہ کی بچی نور دختر ماجد اور 38 سالہ نسیمہ زوجہ خادم حسین شامل ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ٗدفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے، بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کے پے درپے واقعات کی تحقیقات کرے اور اس کے نتائج سے آگاہ کرے۔

مزید پڑھیں۔  یہ پاکستان کی ہمایت ہے یا مخالفت؟؟؟میرے بس میں ہوتا تو ٹرمپ کو نشان پاکستان دیتا : میجر (ر) عامر

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں