تبدیلی کی دعویدار جماعت خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ،‘وزیراعلیٰ پنجاب

shahbaz sharif -aajkal
Loading...

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر ووزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں میں رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا اور آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

Loading...

یہ جماعت کے پی کے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیں موقع دیا تو دن رات اپنے بھائیوں کی خدمت کریں گے۔ کے پی کے میں حقیقی ترقی کیلئے اقدامات کرکے اس صوبے کو بھی پنجاب کی طرح بدل دیں گے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں