جان کو خطرہ ہے ، دھونی کی اہلیہ نے اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دیدی

جان کو خطرہ ہے ، دھونی کی اہلیہ نے اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دیدی

ساکشی نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست جمع کرائی

ممبئی :بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے دی۔

ذرائع کی معلومات کے مطابق ساکشی نے حکام کو بتایا کہ انہیں 0.32 بور کے پستول کا لائسنس جاری کیا جائے۔ ساکشی کا کہنا تھا کہ دھونی کی کرکٹ مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی جان کو خطرہ بھی رہتا ہے۔ساکشی نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست جمع کرائی جو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تصدیق کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آفریدی اور یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی الوداعی تقریب کو الوداع کہہ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں