بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے باعث خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے،میر واعظ فورم

میر واعظ عمر فاروق
loading...

بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے ہر طرح کے غیر انسانی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے برائے کار لا رہا ہے

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں شہید ہونیو الے نوجوانوں دانش خالق ،عادل احمد اور قاسم کو شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے ہر طرح کے غیر انسانی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے برائے کار لا رہا ہے۔

 کشمیر میڈیاسروس کی معلومات کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں روز انسانی خون سے ہولی کھیلی رہی ہیں اورکشمیریوں کو شدید قسم کے مصائب اور تشدد کا شکار بنارہی ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور منفی طرز عمل کی وجہ سے خطے کا امن بری طرح سے داؤ پر لگا ہوا ہے ۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر کو مراعات یا انتظامی مسئلہ سمجھنے کے بجائے اسے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے اقدامات کرے۔

جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بھی شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کی جانوں کے زیاں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ پارٹی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی چیرہ دستوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان عسکریت کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا مہاجرین کے متعلق اہم اعلان

کشمیر تحریک خواتین کی چیئرپرسن زمرودہ حبیب نے بھی ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوجیوں کے عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کیا جانا چاہیے تاکہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہو۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں