آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

بارش

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہور، ڈی آئی خان، ساہیوال، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

loading...

ہفتہ کی صبح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لگتا ہے الیکشن میں میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے، فاروق ستار

اپنا تبصرہ بھیجیں