شاہ رخ خان ،سلمان خان اور کترینہ کیف اب کرن جوہر کے ساتھ نظر آیئں گے

شاہ رخ خان ،سلمان خان اور کترینہ کیف

کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو’کافی ود کرن ‘ کے سیزن 6 میں  شاہ رخ خان ،سلمان خان اور کترینہ کیف شو کے مہمان بنیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر فلم نگری کے ساتھ ساتھ  مشہور ٹاک شو ’کافی ود کرن ‘ کی وجہ سے بھی  شہرت رکھتے ہیں۔کرن جوہر کے شو کی مقبولیت کو چار چاند لگانے میں بالی ووڈ اداکاروں کا ہی ہاتھ ہے ۔

اس شو میں اداکاروں کی کہی ان کہی باتیں اور بہت سے راز خبروں کی زینت بن جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شو کے چھٹے سیزن میں کنگ خان، بالی ووڈ سلطان اور باربی ڈول بطور پہلے مہمان شرکت کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کےمطابق  شو کے میزبان کرن جوہر ٹاک شو کے نئے سیزن کے پہلے پروگرام میں  فلم دھڑک کے اسٹار جھانوی کپور، ایشان کھتر کے ساتھ انوشکا اور ویرات  کو مدعو کرنا چاہتے تھے۔

 تاہم اب کرن جوہر نے شاہ رخ، سلمان اورکترینہ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ریحام خان کی داڑھی والی تصاویر کے بعد ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں