عمران خان نے احسان مانی کی پی سی بی چیئرمین مقرر کر دیا

پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا

تاہم بعد میں انہوں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ احسان مانی کو عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔

عمران خان نے اپنے پہلے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ احسان مانی 3 سال آئی سی سی کے خزانچی اور 3 سال سربراہ رہے، چیئرمین پی سی بی کے منصب کیلئے وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

بعد ازاں دوسرے ٹوئیٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم چیئرمین پی سی بی کے لیے آئینی طریقہ کار کے مطابق چلیں گے جس کے تحت وہ احسان مانی کو بورڈ آف گورنر کے لیے نامزد کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احسان مانی کو الیکشن لڑ کر چیئرمین پی سی بی بننا ہوگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین مہم چلانے والا پہلا ملک بن گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں