منشیات کا استعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے ، رپورٹ

Loading...

عالمی سطح پر 2015 کے دوران منشیات کے استعمال سے اموات کی تعداد 60 فیصد رہی ہے

کراچی: عالمی منشیات کی سال 2016-17 کی رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے ، عالمی سطح پر 2015 کے دوران منشیات کے استعمال سے اموات کی تعداد 60 فیصد رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی منشیات رپورٹ 2018 جاری کر دی گئی۔ عالمی منشیات کی رپورٹ 2018 کو خصوصی کتابچے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔

Loading...

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کوکین کی عالمی پیداوار سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی تھی ، دنیا میں سب سے زیادہ کوکین کولمبیا سے آتی ہے جبکہ افغانستان میں گزشتہ سال افیون کی پیداوار بڑھ کر 9000 ٹن تک پہنچ گئی تھی۔ سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس عارف محمد نوازکے مطابق منشیات ایک بری عادت ہے اور نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہے ،اس سلسلے میں نوجوانوں میں آگاہی مہم چلانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ افیون کی سب سے بڑی پیداوار افغانستان میں ہے ، مستقبل میں حکومت منشیات کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعدار مردوں کی ہے مگر خواتین کا طریقہ استعمال مخصوصہے ۔

(Visited 57 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں