کرینہ کپور کا سیف علی خان کو سنی لیون کے شوہر سے ملنے کا مشورہ

کرینہ کپور
Loading...

ممبئی : کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو سنی لیون کے شوہر سے ملنا چاہیے۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے شادی کے بعد اب تک صرف ایک ہی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ میں کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ ان کا بیٹا تیمور علی خان ہے جسے چھوٹی سی عمر میں ہی بے پناہ شہرت حاصل ہے جب کہ اب کرینہ نے فلموں کے بعد ریڈیو پر بھی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرینہ کپور نے رواں ماہ ریڈیو شو کا آغاز کیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کرکے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی، اپنے پہلے ریڈیو شو میں کرینہ نے خوبرو اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا اور ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

Loading...

کرینہ کپور نے سنی لیون سے ماں بننے کا تجربہ شیئر کرنے کا کہا اور ان کے شوہر سے متعلق پوچھا جس پر سنی لیون نے جواب دیا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیوں کہ ان کے شہور ڈینیل ویبر بچوں کو سبنھالنے میں ان کی بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے سے لے کر ان کو کھلانے پلانے میں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں ۔

جس پر میزبان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں ان کے شوہر سیف علی خان کو ایک بار ڈینیل ویبر سے ملنا چاہیے۔

(Visited 55 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں