دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا ہنی مون

ہنی مون
Loading...

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے فلمی کیریئر کو ترجیح دیتے ہوئے ہنی مون پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے ساری توجہ اپنی نئی آنے والے فلم سمبا کی تشہیری مہم پر مرکوز رکھنے کے لیے ہنی مون ملتوی کردیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر روہیت شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے لیڈ ایکٹر پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی پروموشن کی غرض سے تاریخیں مقرر کی ہیں، یہ رنویر کا اپنا فیصلہ ہے کہ ہنی مون پر جانے سے پہلے اپنا تمام کام مکمل کریں۔

Loading...

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی شادی کی مزید تصاویر منظرعام پرآگئیں

سارہ علی خان فلم میں رنویر سنگھ کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں،جس کے گانے خصوصا آنکھ ماریپہلے ہی کافی مقبول ہوچکے ہیں۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے تفریحی مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں فیملی ممبرز اور صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں