لائن آف کنٹرول پر ہندوستان جارحیت کر رہاہے ایل او سی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان جارحیت کر رہاہے ایل او سی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وزراء چیف سیکرٹری اور انتظامی آفیسران لائن آف کنٹرول کے دورے کریں میں خود بھی کابینہ اراکین کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کروں گا۔

 پاک فوج ہماری محسن ہے مسلح افواج پاکستان کو بھارت کے برابر کیسے کر سکتے ہیں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا سختی سے قلع قمع کیا جائے گا کچھ عناصرسازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کے اندر غلط پیغام بھیجنے کی سازش کر رہے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا پاکستان ہماری منزل ہے پاکستان نہ ہوتا تو ہم ہندوستان کے شہری ہوتے آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں آزادکشمیر کے اندر تعمیر و ترقی اور اصلاحات کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا جا رہا ہے دعوے سے کہتا ہوں کہ ہماری حکومت نے جو کام کیے وہ ماضی میں کوئی حکومت نہیں کر سکی ترقیاتی بجٹ کا بروقت استعمال ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

 دفاتر میں بہتر ی لانے کے لیے سرکاری دفاتر میں موبائل فون لے جانے پر پابندی لگائی جائے گی اور انتظامی معاملات میں سفارشی کلچر ختم کیا جائے گا ملازمین کے سلیکشن بورڈ بروقت یقینی بنائے جائیں اور دفاتر میں حاضری کا نظام بہتر کیا جائے حاضری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب فوری طور پر مکمل کی جائے۔

مزید پڑھیں۔  نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

شکایات کے ازالے کے لیے جلد از جلد میکنزم طے کیا جائے دفاتر میں آنے والے سائلین کی دادرسی اور ان کے جائز کام آفیسران اور اہلکاران کی بنیادی ذمہ داری ہے سرکار ی دفاتر میں آنے والے سائلین کی شکایات کا ازالہ بہر صورت یقینی بنایا جائے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا دفاتر میں ملازمین کی حاضری بروقت بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے عمل میں تیزی لائی جائے سرکاری دفاتر میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج پاکستان نے بہت تحمل کا مظاہر کیا افواج پاکستان اگر بھارت کے انداز میں جواب دیتی تو اس وقت حالات کچھ اور ہوتے لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف بھی کشمیری آباد ہیں مسلح افواج پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا تی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا بھارت ایل او سی پر آباد نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے اور مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے یہ مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر گڈ گورننس نے نفاذ ،میرٹ کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جاندار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں