کامران اکمل کوچ مکی آرتھر کو متاثر کرنے میں ناکام, وکٹ کیپر سرفراز ہی ہیں, مکی آرتھر

مکی آرتھر
loading...

کامران اچھے بیٹسمین ہیں ٗ ہمارے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہیں ٗ میڈیا سے گفتگو

 پاکستان کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا آسٹریلیا اسپیڈ اسٹار مچل اسٹارک سے موازنہ کردیا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین بہت ٹیلنٹڈ بولر ہیں، وہ مستقبل میں بہترین گیند باز بن سکتے ہیں، ہمیں ان پر محنت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر شاہین پر دو سال کام کیا جائے تو وہ بہترین بولر بن کر نکلیں گے اور پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین بولر ثابت ہوسکتے ہیں۔

کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی، وہ بہت اچھے بیٹسمین ہیں تاہم ہمارے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ کامران نے ویسٹ انڈیز میں خراب فیلڈنگ کی تھی اور صورت حال تبدیل نہیں ہوئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

محمد عامر کو اہم میچ میں کپتانی دینے سے متعلق سوال پرمکی آرتھر نے کہا کہ میں محمد عامر کو ذمہ داری دینا چاہتا تھ۔ا پی ایس ایل کا ایک مقصد پاکستان کیلئے کھلاڑی اور کپتان پیدا کرنا ہے ٗمیں نے سوچا کہ محمد عامر کو ذمہ داری دینے سے ہم ایک اور پاکستانی کھلاڑی کو ایک ٹیم کی کپتان کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے تین ہفتوں میں ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

اپنا تبصرہ بھیجیں