مریم نواز کی تند و تیز زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے۔ چوہدری نثار

loading...

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی تند و تیز زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کی جانب سے چوہدری نثار سے متعلق جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غالب کا ایک شعر پڑھا تھا۔آج چوہدری نثار کی جانب سے بھی نواز شریف کے شعر کا جواب شعر کی صورت میں دیا گیا ہے۔چوہدری نثار کی جانب سے جاری تحریری جواب میں منیر نیازی کا شعر کہا گیا۔ سابق وزیر داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب احسان انسان نہیں اللہ کرتا ہے انسانوں پر، اگر آپ نے کسی پر احسان کیا ہے تو بہت سے لوگوں نے آپ پر بھی احسان کیے ہوں گے، آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  13th Sep 2018- آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں