29 اپریل کو مینارپاکستان گراؤنڈ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے, عبدالعلیم خان

abdul-aleem -khan-aajkal

 پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری کی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں 29 اپریل کے جلسے کی کامیابی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیاگیا ۔

رہنماؤں نے کہاکہ 29 اپریل کو مینارپاکستان گراؤنڈ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے، لاہور کی عوام چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں

رہنماؤں نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن ہے جب تک اس چھٹکارا حاصل نہیں ہوجاتا ملکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، تحریک انصاف کرپٹ عناصر کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور ملکی دولت کی پائی پائی قوم واپس دلائے گی۔

حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اداکارہ ستارہ بیگ کی اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ میں شاندار پرفارمنس

اپنا تبصرہ بھیجیں