چین میں ریس کے دوران دو ڈریگن کشتیاں الٹنے سے 17 کشتی ران ہلاک

dragon-boat-china-aajkal
loading...

 جنوبی چین میں دو ڈریگن کشتیوں کے ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں, پولیس نے ڈریگن کشتیوں کی ریس کا انعقاد کرانے والے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی چین کے شہر گوئیلن میں دو ڈریگن کشتیاں الٹنے سے 60 افراد دریا میں ڈوب گئے جن میں سے 43 افراد کو ریسکیو ادارے نے زندہ نکال لیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ٗ پولیس نے ڈریگن کشتیوں کی ریس کا انعقاد کرانے والے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈریگن کشتیوں کی ریس کے دوران پیش آیا جب ریس میں حصہ لینے والی دو کشیاں آپس ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں کشتیاں الٹ گئیں۔ کشتیوں میں مجموعی طور پر 60 کشتی ران سوار تھے ٗجائے حادثہ پر ریسکیو ٹیم کے 200 اہلکار آٹھ کشتیوں کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چین سے اچھا دوست کوئی نہیں، قدم قدم پر اس نے ہمارا ساتھ دیا،گورنرسندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں