آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 22 منگل
برج حمل
 مئی22   منگل۔روحانیات کا ذوق بڑھے گا۔ کسی مرشد کامل کی بیعت یا اکتساب فیض روحانی یقینی طور سے ملے گا بے شک ذکر الٰہی ہی ہمیشہ زندہ رہنے والا ذکر ہے۔نظریات و خیالات میں تبدیلی آئے گی۔

برج ثور
 مئی22    منگل۔ملازمتی فرائض کی احسن طیرقے سے انجام دہی‘ افسران بالا کی نظر میں عزت و منزلت میں اضافہ‘ ترقی یا مراعات کا حصول ممکن ہوگا۔ تبدیلی ملازمت کے خواہاں افراد کو بہتر ملازمت مل سکے گی۔

برج جوزا
 مئی22   منگل۔کاروباری معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ گھریلو خاندانی اور کاروباری امور خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔
برج سرطان
 مئی22  منگل۔گزشتہ نامکمل کاروباری منصوبے کی تکمیل کر سکیں گے۔ نجی روپے پیسے کے معاملات میں پریشانی کا سامناکرنا پڑے گا۔ عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدردی حاصل کر سکیں گے۔

برج اسد
 مئی22   منگل۔کاروباری امور میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ گزشتہ نامکمل کاروباری منصوبے کی تکمیل کر سکیں گے۔ نجی روپے پیسے کے معاملات میںپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔
برج سنبلہ
 مئی22  منگل۔اہم امور میں کامیابی کا امکان ہے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر کے اپنے مسائل کو حل کر سکیں گے۔ دور دراز کے امور میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ سفر کا امکان ہے۔
برج میزان
 مئی22   منگل۔مستقبل کے سلسلے میں بعض مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آپ اپنی حکمت عملی سے گزشتہ پیدا شدہ مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔ سرمایہ کاری میں خاطر خواہ منافع حاصل ہو سکے گا۔
برج عقرب
 مئی22   منگل۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کسی دلچسپ کاروبار میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ اپنی خود اعتمادی سے اپنے پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کریں۔

برج قوس
 مئی22  منگل۔آپ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے اہم اقدامات کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔دوستوںکے ساتھ مل کر سیر و تفریح کر سکیں گے۔رومانس کے مواقع ملیں گے۔

برج جدی
 مئی22  منگل۔گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل ہو سکے گی۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ بچوں کے معاملات میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر عمل کر کے ہی آپ ترقی کر سکیں گے۔
برج دلو
 مئی22   منگل۔روپے پیسے کے معاملات آپ اپنی حکمت عملی سے طے کر سکیں گے۔ گزشتہ نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔ آپ کی نجی ترقی کا امکان ہے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔

برج حوت
 مئی22  منگل۔خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ کئی سماجی اور خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ کسی سے فضول بحث میں نہ اُلجھیں ورہ خواہ مخواہ کی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کو 14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہوسکتی ہے ٗبابر اعوان

اپنا تبصرہ بھیجیں