پی آئی اے نے ہیری اور میگھن کو پاکستان میں ہنی مون منانے کی دعوت دے دی۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دیدی ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی یادگار تصویر شیئر کر کے ان کی شاہی شادی کے بارے میں لکھا کہ ہم نے وہ شادی دیکھی ہوئی ہے۔ پی آئی اے نےلیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا۔ سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئٹ میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ہم بالکل تیار ہیں۔ آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔
We watched the #RoyalWeddding & remembered #PrincessDiana & her trip to the northern areas of Pakistan, & we thought how wonderful it would be for the newly weds to visit our northern splendours as well! So #PrinceHarry & #PrincessMeghan, we are ready, just let us know when! #PIA pic.twitter.com/2aVtnqxeZ4
— PIA (@Official_PIA) May 19, 2018
پی آئی اے کی اس ٹویٹ کو پاکستانیوں نے کافی سراہا ہے۔