ٹرمپ پوٹن ملاقات کی کوششیں جاری

صدر ڈونالڈ ٹرمپ ا
loading...

25 جون کوامریکی نیشنل سکیورٹی کے مشیر لندن اور روم میں امریکی اتحادیوں سے ملیں گے،ترجمان قومی سلامتی کونسل

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس حکام کا کہناہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مابین ملاقات کا پروگرام طے کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے مطابق شناخت نہ کردہ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ ملاقات اگلے ماہ ٹرمپ کے دورہ یورپ کے دوران ہونے کی توقع ہے۔ دونوں سربراہان کی ملاقات11 اور 12 جولائی کو برسلز میں نیٹو کے سربراہ اجلاس سے قبل یا پھر دو روز بعد ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے دوران ہو سکتی ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان گریٹ مارکس نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ جون کی 25 سے 27 تک امریکی نیشنل سکیورٹی کے مشیر جان بولٹن لندن اور روم میں امریکی اتحادیوں سے ملیں گے، جہاں وہ قومی سلامتی کے امور سے متعلق بات کریں گے اور ماسکو جائیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات پر بات کریں گے۔

پوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اخباری نمائندوں کے ساتھ ایک ٹیلی فون کال میں اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اگلے ہفتے بولٹن روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ملاقات کی تیاری سے متعلق بات کریں گے۔ملاقات کا مقام طے نہیں ہوا۔ لیکن اس سے قبل متعدد غیر ملکی میڈیا تنظیموں نے اطلاع دی ہے کہ نیٹو سربراہ اجلاس کے بعد پوٹن اور ٹرمپ کسی یورپی دارالحکومت میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

 چند میڈیا رپورٹوں میں اس ممکنہ ملاقات کا مقام ویانا بتایا گیا ہے۔ٹرمپ نے عالمی سطح پر پوٹن کا رتبہ بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس ماہ کے اوائل میں کیوبک میں جی 7کے سربراہ اجلاس میں ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ روس کو آٹھ ممالک کے گروپ میں پھر سے شامل کیا جائے۔ 2014 میں کرائمیا کو ضم کرنے کی پاداش میں روس کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں۔  کوہاٹ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں