اوپن یونیورسٹی میں مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس26جون کو منعقد ہوگی

اوپن یونیورسٹی میں مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس26جون کو منعقد ہوگی

اردو ادب کے نامور شخصیات مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے

اسلام آباد:  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 26-جون کو صبح ساڑے گیارہ بجے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے۔

 ڈاکٹر طاہر مسعو، افتخار عارف، عطاء الحق قاسمی، پروفیسر فتح محمد ملک اور ڈاکٹر عبدالعزیز مشتاق احمد یوسفی(مرحوم) کی یادوں اور باتوں کا تذکرہ کریں گے۔ تقریب کا اہتمام شعبہ اردو نے یونیورسٹی میں گذشتہ پونے چار سال سے جاری “مت سمجھو ہم نے تمھیں بھلادیا” سیریز کے تحت کیا ہے۔

اِن تقریبات کا بنیادی مقصد اقابرین کو یاد رکھنا اور اُن کی خدمات اور کارناموں کو دوسروں تک پہنچانا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  قلت کے خدشے کے پیش نظر یوریا کھادکی قیمتوں میں 15 فیصد سے زائد اضافہ

اپنا تبصرہ بھیجیں