ایشیاء کپ کا ایک اور بڑا ٹاکرا: پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور بھارت
Loading...

ایشیاء کپ میں ایک اور بڑا معرکہ آج ہوگا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی شکست دی تاہم جمعہ کو بھارت کے ہاتھوں بنگلا دیش اور پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ہار کے بعد ایشیاء کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ ہونے کو ہے۔

Loading...

آج ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔

آج کے اہم میچ میں جس  ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیاء کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں