نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں آکلینڈ میں کھیلا جائیگا

میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ٗ رپورٹ
آکلینڈ : نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ  جمعرات کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل جمعرات کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  2019ء ورلڈ کپ ، 2020ء میں آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد 2021 ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں