پی ٹی آئی کی ایم پی اے خاتون نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے ووٹ بیچنے کےالزامات مسترد کردئیے

عمران خان

عمران خان کو یہ تک پتہ نہیں کہ کون ان کا ایم پی اے ہے اور کون نہیں عمران خان کی جانب سے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

صوابی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیجنے کے الزامات کے جواب میں صوابی کی ایم پی اے خاتون بی بی نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے اپنے اوپر تمام الزامات مسترد کردئیے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدعمران خان کو یہ تک پتہ نہیں کہ کون ان کا ایم پی اے ہے اور کون نہیں بابرسلیم کا تعلق مسلم لیگ ن سے معراج ہمایوں کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے ۔

عمران خان کی جانب سے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے‘ پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس ملا ہے جس کا تفصیلی جواب دونگی، عمران خان اپنے الزامات واپس لے ورنہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔

loading...

 جبکہ ہمارے پینل میں تمام معزز صوبائی اسمبلی کے ممبران نے فدا خان کووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی ابھی حرم پاک سے عمرہ ادا کرکے واپس لوٹی ہوں اور قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر اس پر حلف لیتی ہوں۔

میں نے پی کے31میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور جو فنڈز مجھے ملا ہے اسی حلقہ میں لگا یا نہ اس وقت کرپشن کی ہے اور میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ حلف اٹھاتی ہوں کہ میں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت نہیں کیا۔

مزید پڑھیں۔  شہباز شریف ،پنجابی کہاوت ’’عقل نئی تے موجاں ای موجاں ‘‘ کی جیتی جاگتی تصویر ہیں‘مولا بخش چانڈیو

 ہمارا خاندان کئی عشروں سے سیاست کے میدان میں ہیں اور مجھے اپنے بڑوں سے گلہ ہے کہ میں نے ان کے کہنے اور بتائے ہوئے امیدواروں کوووٹ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الزام لگانے اور میڈیا میں بدنام کرنے سے قبل ہم کو شوکاز نوٹس دے دیتے ،ہمیں صفائی دینے کا موقع دیتا اگر پھر بھی وہ ہمارے جواب سے مطمئن نہ ہوتے تب جو فیصلہ عمران خان کا ہوتا ہمیں قبول ہوتا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں