می ٹو مہم کا حامی ہوں ،بغیر ثبوت کے کسی کی عزت نہیں اچھالنی چاہیے‘گلوکار علی ظفر

میشا شفیع،علی ظفر
loading...

میشا کے بے بنیاد الزامات کی وجہ ایک ٹی وی شو کا کنٹریکٹ ان سے لیکر مجھے دیا جانا ہے‘گفتگو

لاہور : معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ می ٹو مہم کے حامی اور جنسی ہراسانی کے سخت خلاف ہیں بغیر ثبوت کے کسی کی عزت نہیں اچھالنی چاہیے۔

 میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفرنے کہا کہ میں می ٹو مہم کا بہت بڑا سپورٹر ہوں۔

جنسی ہراسانی کے واقعات کہیں بھی ہوں، ان کی مذمت کرتا ہوں لیکن بنا ثبوت کسی پرکیچڑاچھالنا ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جائیں گے۔

 الزامات کی وجہ بتاتے ہوئے علی کا موقف تھا کہ میشا کے بے بنیاد الزامات کی وجہ ایک ٹی وی شو کا کنٹریکٹ ان سے لے کر مجھے دیا جانا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ماہرہ خان پہلی بارکانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں