چین صدر شی پنگ اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات جمعہ کو ہو گی

نریندر مودی
Loading...

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دورے کے دوران غیر رسمی اور کسی وفد کے بغیر بھی ہوگی،مشترکہ بیان

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دورے کے دوران غیر رسمی اور کسی وفد کے بغیر بھی ہوگی،بھارت اور چین نے دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، صحت و ترقی کے شعبے میں مل کر مزید کام کیا جائے گا

بیجنگ:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوروزہ دورہ بھارت کے موقع پر چین کے صدر شی پنگ سے 27 اپریل بروز جمعہ کو ملاقات کریں گے ،بھارتی وزیراعظم کا چار برس میں یہ چوتھا دورہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی اور نریندر مودی کے دورے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کے دو روزہ دورہ چین کا اعلان کیا۔

Loading...

سشما سوراج کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اور چین نے دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، صحت و ترقی کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سشما سوراج نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی ملاقات میں ڈوکلام تنازع سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت بھی ہوگی۔دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دورے کے دوران غیر رسمی اور کسی وفد کے بغیر بھی ہوگی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں