جان کے خطرے کا شکار افراد سے سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

کمپنیوں

قانون کے مطابق نوازشریف کو سکیورٹی دی جائے ٗچیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے جان کے خطرے کا شکار افراد سے سیکیورٹی واپس نہ لینے اور تمام صوبوں کو سیکیورٹی فراہمی کا فارمولا ایک ہفتے میں طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق نوازشریف کو سکیورٹی دی جائے ۔پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی واپس لینے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن لوگوں کو جان کا خطرہ ہے ان سے سیکیورٹی واپس نہ لی جائے اور تمام صوبے سیکیورٹی فراہمی کا فارمولا ایک ہفتے میں طے کرلیں۔ آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ جن افراد کے نام وزارت داخلہ نے دیئے ہیں ان کو سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ لوگوں کو سیکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے جس کی زندگی کو خطرہ ہے اس کو سیکیورٹی ملنی چاہیے،

اس سے سیکورٹی واپس نہ لیں، کسی کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملی ہے، قانون کے مطابق نواز شریف کی جوسیکیورٹی بنتی ہے ملنی چاہیے، معلوم کریں اسفند یار ولی خان کو سیکیورٹی ملی؟۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بنیادی حقوق پر از خود نوٹس لینا کون سا جرم ہے ؟ چیف جسٹس پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں