عمران خان کل میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے

عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں اتوار کو میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے کیونکہ 2002کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ منتخب کیا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔عمران خان آج اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کرے گے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی حکومت بنانے کے بعد ملک کو اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریگی ،جہانگیر ترین

اپنا تبصرہ بھیجیں