برسوں سے مقدر بنی خرابیوں کی گرتی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیاہے، نواز شریف

نواز شریف

راولپنڈی : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے جیل سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برسوں سے ہمارا مقدر بننے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے

میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو25جولائی کو اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں اور شیر پر مہر لگائیں ٗاللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے ٗ ملک کی تاریخ بد ل دیں ۔ سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کی صاحبزادی کے ٹوئٹر ہینڈل سے محمد نوازشریف کا آڈیو پیغام جاری کیاگیا جس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ میں محمد نوازشریف جیل سے بول رہا ہوں25  جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے،

loading...

۔میں اس جیل اور قید میں بھی آپ کا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں ٗہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں ٗ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہمارا مقدر بننے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو اب بدل ڈالو یہ سب کچھ ۔انہوں نے کہاکہ میں اور مریم اس لئے قید میں ہیں کہ ہم نے آپ کی عزت اور آپ کے ووٹ کی عزت کیلئے ایک تحریک اٹھائی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں اور ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم اور پختہ ادارے کے ساتھ گھروں سے نکلو ٗاپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دو اور شیر کے نشان کو ووٹ دو ٗ ملک کی تاریخ بدل دالو ٗ یہ ایک سنہری موقع ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو مل رہا ہے اور اس سے ہر قیمت پر آپ نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے ۔

مزید پڑھیں۔  سیاسی جماعتیں بمقابلہ مزہبی جماعت۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں