چودویں ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری

ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول

لاہور: ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، 19ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہو گا،

پہلے روز 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

14 ویں ایشیا کپ کا شیڈول جاری، ایشیا کا نیا کرکٹ چیمپئن کون ہو گا چھ ٹیموں کے درمیان 15ستمبر سے میدان سجے گا۔ 19ستمبر کو پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

پہلا میچ بنگلہ دیش اورسری لنکا کے درمیان ہوگا ، 2014 کا ایشیا کپ آئی لینڈرز نے جیتا تھا۔ متحدہ عرب امارات تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں