وفاقی حکومت کا نئے بلدیاتی نظام کیلئے ڈرافٹ تیار

File Photo

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے مقامی حکومتوں کا نیا نظام لانے کا فیصلہ کرلیا۔ جسے اسمبلیوں سے منظور کروایا جائے گا. جبکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام بھی نافز کروایا جاسکتا ہے.

وفاقی حکومت نے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کا ڈرافٹ تیار کرلیا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں انتظامی سربراہ مئیر جب کہ تحصیل کا سربراہ ڈپٹی میئر ہوگا جن کا انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔

نئے نظام کے تحت پولیس اور ضلعی انتظامیہ میئر کے ماتحت ہوگی اور ضلع کے مالی اختیارات بھی میئر کے پاس ہوں گے، ضلع کے پولیس اور انتظامی سربراہ کی کارکردگی رپورٹ لکھنے کا اختیار مئیر کو ہوگا۔

مقامی حکومتوں کے نئے مجوزہ نظام کے تحت پولیس، عدالتی محکموں، صحت و تعلیم کے شعبوں کے اختیارات بھی ضلعی حکومتوں کے پاس ہوں گے

صوبائی وزیراعلیٰ اور وزراء نئے مقامی حکومتوں کے نظام میں مداخلت نہیں کرسکیں گے اور ضلعی حکومتیں مالی طور پر خودمختار ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر اعلی سطح مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے اور مشاورت کے بعد نئی اصلاحات کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے لیے نئے مقامی حکومتوں کے نظام پر مشاورت ابھی نہیں کی گئی،

(Visited 6 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں