لاہور اور گردونواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ

Loading...

زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں پاک ، بھارت سرحدہ علاقہ تھا ،گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

لاہور/ساہیوال/قصور/شیخوپورہ: لاہوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، تجارتی مراکز اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
خوش قسمتی سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.1ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں پاک ، بھارت سرحدہ علاقہ تھا اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، شیخوپورہ سمیت گردونوح میں محسوس کئے گئے ۔
(Visited 4 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں