پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم کے لیے مفید مشورے

پاک بھارت ٹاکرا
Loading...

پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے سینئر اور موجودہ کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کو مفید مشورے دیے ہیں۔

سابق کپتان انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ مشکلات سے دو چار ہے اور بیٹسمین جس طرح آؤٹ ہو رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ گرین شرٹس کو اپنی فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی، اچھی فیلڈنگ کے بغیر میچز جیتنا مشکل ہوتا ہے اور فہیم اشرف کو بھارت کے خلاف موقع دینا چاہیے۔

loading...

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صہیب مقصود نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ کرکٹ کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹسمین دباؤ کا شکار معلوم ہوتے ہیں اور بھارتی بولروں کے خلاف غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنا ہوگا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جب کہ ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے کہا کہ قومی ٹیم کو شعبہ فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی اور اگر پاکستان ٹیم غلطیاں نہیں دہرائے گی تو جیتے گی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں